روم(صباح نیوز)عیسائیوں کے پیشوا پوپ فرانسس کا کورونا ٹیسٹ منفی پایا گیا۔ دی کیتھولک ہیرالڈ کے مطابق ویٹیکن سٹی کے ترجمان ماٹیوبرونی نے کہا ہے کہ میں کہہ سکتا ہوں کہ فادر اور انکے قریبی ساتھی کووڈ -19 مثبت نہیں ۔ ویٹیکن میں چھ افراد کورونا وائرس سے متاثر ہیں۔ علاوہ ازیں پوپ فرانسیس نے اقوام متحدہ کے سکرٹری جنرل کی اس اپیل کی تائید کی کہ دنیا بھر میں جتنی بھی لڑائیاں ہو رہی ہیں انہیں روک دیا جانا چاہئے اور جنگ بندی نافذ کی جانی چاہئے تاکہ کورونا کے پھیلائو کو روکا جاسکے ۔پوپ نے کہا کہ وہ ان لوگوں کیلئے فکرمند ہیں جو گروپس کی شکل میں رہنے پر مجبور ہیں۔