ویٹی کن( آن لائن )عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس کے انتہائی قریبی ساتھی اور ویٹی کن کے اعلی ترین عہدیدار کارڈینل جیوانی اینجلو بیشو اپنے عہدے سے مستعفی ہو گئے ۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جیوانی اینجلو بیشو چرچ کے فنڈز سے لندن میں ایک عمارت خریدنے کی ایک ڈیل میں ملوث تھے اور اس معاملے کی تحقیقات جاری تھیں تاہم وہ خود پر لگے الزامات کی تردید کرتے رہے ۔لندن کے سلواین ایوینیو میں خریدی گئی لگژری عمارت کی رقوم آف شور کمپنیوں اور فنڈز سے ادا کی گئیں۔گزشتہ برس بھی ویٹی کن پولیس نے آفسز آف دی سیکرٹریٹ میں چھاپہ مار کر دستاویزات اور قبضے میں لی تھیں اور آفس کے 5 ممبران کو معطل کر دیا گیا تھا۔2018 میں کارڈینل بننے والے اینجلو بیشو مستعفی ہونے کے باوجود کارڈینل ہی رہیں گے تاہم وہ آئندہ پوپ کے چنا کے لیے ووٹ نہیں کاسٹ کر سکیں گے ۔