لاہور (سپورٹس رپورٹر )پاکستان کے ٹینس اعصام الحق نے کہا ہے کہ وہ پکے لاہوری ہیں اس لیے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کو ہی سپورٹ کریں گے ۔میڈیا سے گفتگو میں اعصام الحق نے کہاکہ پاکستان سپر لیگ کے آغاز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کو تنقید کا سامنا کرنا پرا کیونکہ ٹیم کی کارکردگی اچھی نہیں تھی لیکن اب خوشی ہے کہ لاہور قلندرز کی ٹیم اچھا کھیل رہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ لاہور قلندرز کی ٹیم پہلے دونوں میچز میں کامیابی حاصل کر کے پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر ہے ۔اعصام الحق نے کہا کہ امید ہے کہ آنے والے میچز میں بھی لاہور قلندرز اچھا کھیلے گی، مکمل سپورٹ اور نیک خواہشات لاہور قلندرز کے ساتھ ہیں۔