ٹوکیو( ویب ڈیسک) جاپانی ریٹائرڈ شخص کو ایک عجیب و غریب جرم پر گرفتار کیا گیا ہے ، انہوں نے ایک ٹیلی فون کمپنی کو مسلسل 24 ہزار ٹول فری فون کرکے نہ صرف عملے کو پریشان کیا بلکہ ٹیلی فون آپریٹرز کی بے عزتی بھی کی۔ اس جرم کے پاداش میں 71 سالہ آکیتوشی اوکاموتو کو گزشتہ ہفتے گرفتار کیا گیا ہے جس کیخلاف پولیس نے تفتیش بھی شروع کر دی ہے ۔۔ انہوں نے کے ڈی ڈی آئی نامی اہم ٹیلی فون آپریٹر کمپنی کو صرف آٹھ روز میں سیکڑوں کالیں کرکے ان کی ناک میں دم کیے رکھا تاہم دیگر ذرائع ابلاغ نے کہا ہے کہ اس کے علاوہ بھی ملزم نے عوامی فون بوتھ سے اسی کمپنی کو مزید ہزاروں فون کالز کرکے عملے سے نفرت کا اظہار کیا ہے اور شکایتوں کے ڈھیر لگا دیئے ۔ پولیس نے بتایا کہ 71 سالہ سنکی شخص یہ چاہتا تھا کہ کے ڈی ڈی آئی کا سٹاف اس کے گھر آکر معافی مانگے کیونکہ بقول اس کے کمپنی کے سٹاف نے اس سے صارفین معاہدے کی خلاف ورزی کی ہے ۔ کئی مرتبہ تو اس نے ایسا بھی کیا ہے کہ ٹول فری نمبر پر کال ملا کر اپنا فون نیچے رکھ دیا اور کمپنی کا عملہ ہیلو ہیلو ہی کرتا رہ گیا۔
پکڑا گیا ہزاروں شکایات کرنیوالا جاپانی، پولیس نے یاد کرا ئی نانی
اتوار 08 دسمبر 2019ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز میں اتوار 08 دسمبر 2019ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں