لندن(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹی ۔20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ آج ٹرینٹ برج ، نوٹنگھم میں کھیلا جائے گا۔شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان8 سے 20 جولائی تک تین ون ڈے اور تین ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلے گی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ 18 جولائی کو لیڈز جبکہ تیسرا اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 20جولائی کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم کی قیادت مایہ ناز بلے باز بابر اعظم کریں گے ۔