لاہور(این این آئی ) پنجاب حکومت نے بڑے منصوبوں کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کیا ہے جس کے تحت تمام بڑے منصوبوں کے کاغذات منظوری سے قبل تصدیق کے لیے قومی احتساب بیورو (نیب )کو بھجوائے جائیں گے ۔نجی ٹی وی نے ذرائع کے حوالے سے کہا اس فیصلے کے بعد بیوروکریسی نے واضح کر دیا ہے کہ اگر کسی پراجیکٹ میں سیاسی مداخلت ہوئی بھی تو افسران نیب میں جا کر صفائیاں پیش نہیں کریں گے ۔