کراچی(این این آئی)پی ایس او کی مالی مشکلات میں اضافہ ہو گیا، ادارے کی وصولیاں 308 ارب روپے تک پہنچ گئیں۔پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پی ایس او کو اس وقت مالی مشکلات کا سامنا ہے ، ذرائع وزارت پیٹرولیم کے مطابق مختلف ادارے پاکستان سٹیٹ آئل کے 308 ارب روپے کے نادہندہ ہیں۔تفصیلات کے مطابق پاور کمپنیوں نے بجلی کی پیداوار کے لئے پی ایس او سے 212 ارب روپے کی پیٹرولیم مصنوعات تو خریدیں مگر ادائیگیاں نہیں کیں۔سوئی نادرن گیس کمپنی نے 77 ارب روپے کی ایل این جی خریدی مگر رقم کا بندوبست تاحال نہیں کیا جبکہ قومی ایئرلائن پی آئی اے بھی پی ایس او کی 19 ارب روپے کی مقروض ہے ۔