لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی اور حبیب بینک کے درمیان پی ایس ایل کی ٹائٹل سپانسرشپ کا معاہدہ ہو گیا ہے ۔ اس معاہدہ کی رو سے حبیب بینک آئندہ تین سال بھی پی ایس ایل کا ٹائٹل سپانسر ہو گا۔ یاد رہے کہ کہ حبیب بنک گزشتہ تین سال سے پی ایس ایل کا ٹائٹل سپانسر آ رہا ہے اور اب اس کنٹریکٹ کو رینیو کر دیا گیا ہے ۔ چیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ ملک کے سب سے بڑے ملیاتی ادارے کا پی ایس ایل کے ساتھ جڑے رہنا اس برانڈ کی کامیابی کی دلیل ہے ۔ بینک کے صدر اورنگزیب نے بھی اس کنٹریکٹ پر خوشی کا اظہار کیا۔