ابو ظہبی (سپورٹس ڈیسک)سابق قومی کرکٹر اور پی ایس ایل کے سیزن 6 کی فاتح ٹیم ملتان سلطانز کے بولنگ کوچ اظہر محمود اور اہلیہ ایبا قریشی کی دلچسپ گفتگو شائقین کرکٹ کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہے ۔میچ کے دوران اظہر محمود شاہنواز دھانی کے ہمراہ کیمرے میں آئے ، اس وقت اظہر محمود بائولر کو بڑی پیار بھری نگاہوں سے دیکھ رہے تھے ۔ایبا قریشی نے ٹوئٹر پر شکوہ کرتے ہوئے لکھا کہ کبھی مجھے بھی ایسے دیکھ لیا کریں۔ سابق کرکٹر نے ٹویٹ کرتے کہا کہ ’اگر ایبا قریشی ایسی بائولنگ کروانے لگ جاتی ہیں تو میں بھی انہیں بالکل ایسے ہی پیار بھری نظروں سے دیکھوں گا۔