لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان سپر لیگ کے ساتویں ایڈیشن کے لیے دنیا بھر سے 443 کرکٹرز نے مختلف کیٹیگریز میں رجسٹریشن کرائی ہے جن میں کرس گیل، تبریز شمسی، ڈیوڈ ملر، ایلیکس ہیلز، جیسن روئے ، جیمز فوکنر اور بین کٹنگ سمیت ٹاپ کھلاڑی شامل ہیں۔ پاکستان سپر لیگ کا ساتواں ایڈیشن 27 جنوری سے شروع ہوگا، ایونٹ کے 34 میچز کراچی اور لاہور میں ہوں گے ۔ان رجسٹرڈ کھلاڑیوں میں سے کون کھیلے گا اس کا فیصلہ 12 دسمبر کو منعقدہ پلیئرز ڈرافٹ کے بعد ہو گا۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق 19 کھلاڑیوں نے خود کو پلاٹینم کیٹیگری کیلیے رجسٹرڈ کروایا ہے ۔