لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلش کاؤنٹیز کے ایک گروپ نے رواں سال ستمبر میں آئی پی ایل 2021 سیزن کے بقیہ میچ کی میزبانی کی پیشکش کی ہے ۔ ایم سی سی، سرے ، وارکشائر اور لنکاشائر جو بالترتیب لارڈز، اوول (دونوں لندن)، ایجبسٹن (برمنگھم) اور امارات اولڈ ٹریفورڈ (مانچسٹر) پر مشتمل گروپ کا کہنا تھا کہ انہوں نے بھارتی کرکٹ بورڈ کو پیشکش کی ہے کہ آئی پی ایل 2021 کے بقیہ میچز دو ہفتوں میں مکمل کرا سکتے ہیں۔ گروپ نے کہا کہ آئی پی ایل کے لئے برطانیہ کی مارکیٹ کو بھی وسیع کیا جاسکتا ہے ۔