لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )پی ایچ اے لاہورکی جانب سالانہ جشن بہاراں کے آغاز پر انٹر نیشنل ڈاگ شو کا جیلانی پارک (ریس کورس ) میں انعقاد ہوا۔ ڈاگ شو میں 200 سے زائد خوبصورت پالتو جرمن رائلز ،جرمن شیفرڈ،ایسٹ یورپی شیفرڈ،دیسی کتا ،ڈبرمین ،پینٹر،ربراڈور،روٹ ،ویلر، پیٹبول،ہسکی،پگ،پمورین،بیلجیئم شیپرڑ ،افغانی پیٹبول،گوڈل،افغان ہونڈ اور ایفنپنسر سمیت دیگر ڈاگ نے مقابلے میں حصہ لیا۔ ڈاگ شو میں غیر ملکی افراد سمیت بڑی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی ۔ برطانیہ سے آئے ججز جان تھرل ویل اور مورے آرم سٹرونگ نے پوزیشن ہولڈز ڈاگ کا اعلان کیا۔ مقابلے میں پہلی ، دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والے کتوں کے مالکوں کو انعامات ، ٹرافیاں ، سرٹیفکیٹ اور شیلڈز دی گئیں۔