لاہور(کامرس رپورٹر)پاکستانی روپے کی دن بدن تنزلی جبکہ ڈالر کی قدر میں اضافہ ہونے لگا۔ 2018 میں تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعدسے اب تک ڈالر کی قیمت میں 44 روپے کا اضافہ ہوچکا۔ رواں مالی سال یکم جولائی سے اب تک ڈالر8 روپے 73 پیسے جبکہ گزشتہ چار ماہ کے دوران 13.57 روپے مہنگا ہوا۔اعداد و شمار کے مطابق تحریک انصاف کی حکومت برسرار اقتدا آئی تو اگست 2018 میں ڈالر 123 روپے کا تھا جو اگست 2020 میں 163 روپے کی بلند ترین سطح پر جا پہنچا۔ اگلے 7 ماہ میں روپیہ تگڑا ہونے پر کچھ زور ٹوٹا تو ڈالر 153 روپے تک آیا لیکن اپریل 2021 سے اگست تک ڈالر کی قیمت میں 13 روپے 57 پیسے تک کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ماہر معاشیات ڈاکٹر قیس اسلم کا کہنا ہے سٹہ بازی کی وجہ سے ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوا اور امکانات ہیں کہ یہ 174روپے تک جائیگا جس سے ملک میں مہنگائی میں اضافہ ہو گا،سٹیٹ بنک خود مختار ادارہ بن گیا ، سٹے بازی کا کھیل کھیلا جا رہا ہے تاکہ دکھایا جا سکے کہ ذخائر بڑھ چکے ہیں۔