لاہور( کامرس ڈیسک) پی سی ایس آئی آر فیز IIمیں نئے مین گیٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ افتتا ح میں شاہد رسال جنرل سیکرٹری ، تنویر اظہر ، صدر ،شیخ سعید شہزاد فنانس سیکرٹری ، ایگزیکٹو رؤف تسلیم، ایگزیکٹو ممبر جاوید بھٹی اور ایگزیکٹو ممبر خواجہ شاہد رسول نے شرکت کی۔اس موقع پر لیڈیز کمیٹی کی چیف کوآرڈینیٹر فرحت شاہد، ایگزیکٹو ممبر سارہ سلیم، فرح جمیل، ناہید پرویز، مسز شاہد، مسز حنا خرم اور مسز فوزیہ بھٹی نے بھی شرکت کی۔پروگرام کے اختتام پر سوسائٹی کے ایک معزز ممبر میاں شیراز کی طرف سے پرتکلف ڈنر کا اہتمام کیا گیا تھا۔دریں اثنائپی سی ایس آئی آر فیز I کینال میں شجر کاری کے سلسلے میں پودے لگائے گئے ، اس موقع پر صدر تنویر اظہر قریشی ، جنرل سیکرٹری شاہد رسال، ہارٹیکلچر چیئرمین جاوید چودھری ،ایگزیکٹو ممبر ذوالقرنین شیخ ایگزیکٹو ممبر رشید بٹ اور سابقہ صدر اعجاز انور کے علاوہ یونائیٹڈ گروپ کے صدر پروفیسر سعید بھی موجود تھے ۔