لاہور (سپورٹس ڈیسک) پی سی بی کی جانب سے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹائے جانے کے اعلان کے فوری بعد ایک ٹویٹ کی جس میں کھلاڑیوں کو ڈانس کرتا دکھایا گیا۔پی سی بی کے آفیشل اکاؤنٹ پرموجود ٹویٹ میں دیکھا جا سکتا تھا کہ کھلاڑی خوشیاں منا رہے ہیں جبکہ اس موقع پر سرفراز احمد بھی ویڈیو میں موجود ہیں جنہیں ٹریننگ سیشن کے دوران ٹیم کا ایک ممبر باہر جانے کا اشارہ کر رہا ہے ۔تنقید کے بعد پی سی بی حکام نے ٹویٹ ڈیلیٹ کر دی اور معذرت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک غلطی ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری کرنا نہیں تھا۔ ایک سال بعد ٹی 20 ورلڈکپ کا آغاز ہوگا جس کیلئے ٹکٹوں کی فروخت پر یہ ویڈیو جاری کی گئی ہے ۔