لاہور(سپورٹس رپورٹر) کورونا لاک ڈاؤن کے بعد پی سی بی ہیڈ آفس کھل گیا اور محدود پیمانے پر بلائے گئے سٹاف نے بھی کام شروع کر دیا ہے ، دوسری جانب دورہ انگلینڈ کے لئے قومی ٹیم کے ٹریننگ کیمپ کے لئے ایس او پیز بنانے کی تیاری کی جا رہی ہے ،سلیکشن کمیٹی کی جانب سے ممکنہ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کرانے کے بعد ہی کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا جس کے بعد کھلاڑیوں کے ٹریننگ کیمپ کا انعقاد آئندہ ہفتہ کئے جانے کا امکان ہے ۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق دورہ انگلینڈ کی تیاریوں کے لئے کھلاڑیوں کے ٹریننگ پلان پر عمل درآمد اسی ہفتہ متوقع تھا ۔