لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جواب پر سابق کپتان سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی میرے ساتھ کھیل کھیل رہا ہے ۔تفصیلات کے مطابق سابق ٹیسٹ کرکٹر سلیم ملک نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 2014 میں پی سی بی نے دھوکے سے خط پر دستخط کروائے ، پی سی بی حکام پر یقین کرتے ہوئے بغیر پڑھے خط پر دستخط کیے ۔سلیم ملک کا کہنا ہے کہ پی سی بی حکام نے مجھے کلیئر کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی، 6 سال پی سی بی دفاتر کے چکر لگاتا رہا لیکن کوئی حل نہ نکالا گیا۔سابق ٹیسٹ کرکٹر نے کہا کہ پی سی بی کے جواب پر اپنے وکلا سے مشاورت کے بعد پریس کانفرنس کروں گا۔انہوں نے کہا کہ پی سی بی کا دہرا معیار سمجھ سے بالا تر ہے ۔