لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی خواتین ونگ کے زیر اہتمام انڈر17سکلزٹوپروگرام کے تحت اوپن ٹرائلز تین زونز کراچی ، پشاور اور ملتان مین آج سے شروع ہوں گے ۔ ان زونز میں منتخب کی جانے والی کھلاڑیوں کو خواتین کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ دی جائے گی جہاں ان کی ٹیکنیکل، ٹیکٹیکل، ذہنی اور فزیکل سکلز کے علاوہ کھلاڑیوں کے کنڈکٹ ، اینٹی کرپشن، اینٹی ڈوپنگ، نیوٹریشن، فٹنس اور سپورٹس سائیکالوجی بارے لیکچر دئے جائیں گے ۔