کراچی(سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹنگ کوچ یونس خان کا کہنا ہے کہ حسن علی اور میرے درمیان تکرار پی سی بی چھوڑنے کی وجہ نہیں، حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی ، اور میں اسے گلے لگا چکا ہوں۔انہوں نے خصوصی گفتگو میں کہا کہ آئس ٹب لینے کے معاملے پر ٹرینر یاسر ملک نے کہا آپ حسن علی کو میری بات ماننے کیلئے قائل کریں ، حسن علی نے مجھ سے معافی مانگی۔