لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ نے پشاور میں بھی پی ایس ایل میچز کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔آئندہ سیزن میں انٹرنیشنل میچوں کی میزبانی کے ساتھ پی ایس ایل مقابلے بھی کرانے کی منصوبہ بندی کرلی گئی ہے ، اس حوالے سے 4 فروری کو گورننگ بورڈ کا اجلاس پہلی بار پشاور میں ہورہا ہے ۔