لاہور (سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ کو ایک ای میل میں یہ اطلاع موصول ہوئی ہے کہ ویسٹ انڈیز کے دورے پر موجود بھارتی ٹیم پر ممکنہ طور پر حملہ ہوسکتا ہے ،پی سی بی نے انٹر نیشنل سیریز ہونے کے باعث فور ی طور پر انٹر نیشنل کرکٹ کونسل کو مطلع کردیا ہے ۔ ترجمان آئی سی سی کا کہنا ہے کہ سکیورٹی کے ایشوز پر ہم کسی طرح کا تبصرہ نہیں کرتے ۔دوسری جانب ممکنہ حملے کی اطلاع ملنے کے بعد دورہ ویسٹ انڈیز پر موجود بھارتی کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی میں اضافہ کردیا گیا ہے بھارت اور ویسٹ انڈیز کے مابین دو ٹیسٹ میچز کی سیریز22اگست سے شیڈول ہے۔