لاہور (سپورٹس رپورٹر ) یوم استحصال کشمیر کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی مقبوضہ کشمیر کی جدوجہد آزادی کے شہدا کو خراج تحسین پیش کرنے اور مقبوضہ کشمیر کی عوام کو سلام پیش کرنے کے لئے قذافی سٹیڈیم لاہور میں ایک تقریب منعقد کی جس میں پی سی بی کے تمام افسران اور ملازمین نے کرونا ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے قذافی سٹیڈیم کی گرائونڈ میں کھڑے ہو کر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے ۔