واشنگٹن( اے ایف پی ) امریکی خلائی ادارے ناسا کے تحت خلا میں ایک اور سنگ میل عبور کرلیا گیا، تاریخ میں پہلی مرتبہ صرف دو خواتین سے خلا میں چہل قدمی کی، کرسٹینا کوچ اور جیسیکا میئر نے جوڑے کی صورت میں چہل قدمی کی، یہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مرد کے بغیر صرف دو خواتین کی خلا میں چہل قدمی ہے ، خلائی ادارہ ناسا دنیا کی پہلی خاتون کو چاند پر اتارنے کی تیاری کر رہا ہے ۔یہ مشن رواں برس کے آغاز میں مرتب کیا گیا تھا تاہم اس حوالے سے مناسب خلائی لباس نہ ہونے کے باعث چاند پر خاتون کے پہنچنے کے اس مشن کو موخر کردیا گیا تھا۔ سپیس کرافٹ کے کمیونیکیٹر سٹیفنی ولسن نے کہا کرسٹینا آپ ہوا کی بندش سے نکل سکتے ہیں، دونوں خواتین انٹرنیشنل سپیس سٹیشن پر پاور کنٹرولر تبدیل کرنے کیلئے نکلی تھیں، دونوں خواتین نے باہر نکلنے سے قبل اپنے سوٹ اور ٹیتھرز کے سیفٹی چیکس پر عمل کیا، ناسا کے ایڈمنسٹریٹر جم برائیڈنسٹائن نے کہا ا س دن کی بڑی اہمیت ہے ، ہم چاہتے ہیں کہ خلا تمام لوگوں کو میسر آئے ، اس جانب پیش قدمی کی طرف یہ بڑا سنگ میل ہے ۔