لاہور (شوبز ڈیسک)نامور اداکارہ خوشبو نے کہا ہے کہ میں زبردستی شوبز سے وابستہ نہیں رہوں گی بلکہ جب میں سمجھوں گی کہ میر اشوبز میں وقت پورا ہو گیا ہے تو باوقار طریقے سے خود ہی الگ ہو جائوں گی، بعض اداکارائیں زبردستی کام کرنے کی خواہشمند ہیں او ر وہ سفارش سے کام ڈھونڈ بھی لیتی ہوں۔ایک انٹر ویو میں خوشبو نے کہا کہ میں کسی کی دل آزاری نہیں کر رہی بلکہ حقیقت پر مبنی بات کر رہی ہوں۔ خوشبو نے کہا کہ پنجابی فلموں کا دور واپس آرہا ہے لیکن بلا تعطل فلموں کی ریلیز تک مطلوبہ نتائج حاصل نہیں کئے جا سکتے ۔پرستاروں نے فیصلہ کرنا ہوتا کہ وہ کسی فنکار کو مزید کام کرتے ہوئے دیکھنا چاہتے ہیں یا نہیں۔