لاہور( این این آئی)قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ کو ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی زبان کے الفاظ میں ادائیگی کا ٹاسک دے کر مشکل میں ڈال دیا۔سوشل میڈیا پر دونوں میاں بیوی کو انٹر ویو کرتے ہوئے دیکھا گیا ۔ شعیب ملک نے اپنی اہلیہ سے کئی دلچسپ سوال کئے اورایک سوال کا جواب نہ ملنے پر انہوں نے ثانیہ مرزا کو بطور سزا ’’آئی لو یو‘‘ کو پنجابی میں کہنے کا کہا ۔ ثانیہ مرزا نے پہلی کوشش میں کہا کہ ’’اسی تواڈے نال پیار‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ 10 ، 12 لوگ نہیں جنہیں آئی لو یو کہنا ہے ،شادی کو 10 سال ہوگئے اتنا بھی نہیں سیکھا۔ٹینس سٹار نے دوسری کوشش میں کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال پیار کیتا ‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ نے تو پنجابی زبان کی دھجیاں بکھیر دیں،ثانیہ مرزا نے ایک اور کوشش کرتے ہوئے کہا ’’مینوں تواڈے نال عشق کیتا‘‘ جس پر شعیب ملک نے کہا کہ آپ بس کردو ۔شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو’’ آئی لو یو ‘‘ کو پنجابی زبان میں ادائیگی کرتے ہوئے سکھایا اور کہا کہ ’’مینوں تواڈے نال محبت اے ‘‘کہو جس پر ان کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے پنجابی زبان کے جملے کو دہرایا۔