اسلام آباد ( آن لائن )رواں مالی سال کی پہلی ششماہی کے دوران موبائل فونز کی درآمدات میں 69.25 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کے پہلے چھ ماہ میں جولائی تا دسمبر کے دوران موبائل فونز کی درآمدات کا حجم 616.1 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ گذشتہ مالی سال میں جولائی تا دسمبر کے دوران درآمدات کا حجم 364 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح گذشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران موبائل فونز کی قومی درآمدات میں 252.1 ملین ڈالر یعنی 69 فیصد سے زیادہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔