فیصل آباد(سپیشل رپورٹر) سابق وزیر مملکت پانی و بجلی و حلقہ این اے 108 سے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار عابد شیر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ چوہدری نثار علی خان اور زعیم قادری مسلم لیگ(ن) کا حصہ ہیں وہ جلد واپس (ن) لیگ میں آجائیں گے ، فیصل آبادمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان کا وزیراعظم بننے کاخواب خواب ہی رہ جائے گا ۔25جولائی کو ’’شیر‘‘کے آگے بھگی بلی کی طرح بدک کر عمران خان بنی گلہ محصور ہوجائیں گے ۔ قبل ازیں پی ٹی آئی کی دیرینہ کارکن میمونہ حسین اور سینئر نائب صدر اخترمحمود نے پی ٹی آئی چھوڑ کر (ن) لیگ میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔