لاہور(خصوصی نمائندہ) این اے 124لاہور سے پیپلز پارٹی کے امیدوار چودھری ظہیر نے تحر یک انصاف میں شمولیت اور پارٹی کے امیدوار کے حق میں دستبرداری کا اعلان کر دیا۔ پیپلز پارٹی کے لاہور سے قومی اسمبلی کے امیدوار نے تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان چیئرمین سیکرٹریٹ میں سینیٹر چودھری سرور ،شفقت محمود اور این اے 124سے تحریک انصاف کے امیدوار نعمان قیصر کے ساتھ ایک پریس کانفرنس کے دوران کیا،سینیٹر چودھری سرور نے اس موقع پر کہا کہ ہمیں خلائی مخلوق سمیت کسی ادارے کی حمایت حاصل نہیں ہم عوامی طاقت سے اقتدار میں آرہے ہیں ا ور عمران خان ملک کے وزیر اعظم ہوں گے ،ہم چاہتے ہیں پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کو انتخابات میں حصہ لینے کیلئے مکمل آزادی ہونی چاہیے ،کر پشن کر نیوالوں کو ہار پہننے والوں کو کوئی بھی ٹھیک نہیں کہہ سکتا۔ چودھری ظہیر نے کہا کہ عمران خان ملک میں کر پشن اور ظلم کے خلاف جہاد کر رہے ہیں اور پیپلزپارٹی اپنے منشور سے ہٹ چکی ہے اس لیے میں تحریک انصاف میں شامل ہوا ہوں۔