ملتان (سپیشل رپورٹر،خبر نگار) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کہا کہ پی پی اور ن لیگ دونوں نے ملک کو لوٹ کر بد حال کیاان دونوں نے اپنی تجوریاں بھر کر ملک کو قرض دار کیا،سابقہ دس سالوں میں ریکارڈ تعداد میں قرضے لیے گئے ۔ملک غلام رسول اعوان سابق چیئرمین یوسی 61بکھر عاربی کی جانب سے دیئے گئے استقبالیہ کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیرخارجہ نے کہا کہ عوام نے تحریک انصاف کی حکومت پر اعتماد کیا ہے پا کستان کا باشعور طبقہ تحریک انصاف کے ساتھ ہے ماضی کی حکومتوں نے 70سالوں میں دعوے بہت سے کیے لیکن پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے کوئی عملی قدم نہیں کیا۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ملک کو لوٹنے والے احتساب سے بچنے کے لئے اکٹھے ہورہے ہیں، 10 ماہ میں نہیں بلجہ دونوں پارٹیوں نے دس سال میں ملک کی معیشت کو تباہ کیا,, بھارتی حملے کے جواب میں فروری کے مہینے میں افواج پاکستان اور عوام کے 1965والے جذبے کے تحت زبردست کامیابیاں حاصل کیں ۔شاہ محمود قریشی نے ملتان میں یونین کونسل 64 میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ احتساب کے بغیر ملک آگے نہیں چل سکتا گزشتہ دس سال میں معیشت کا بیڑا غرق کر دیا گزشتہ دس سال میں دونوں پارٹیوں نے صرف پاکستان کو لوٹا ہم گرے لسٹ سے باہر آ چکے ہیں نواز اور زرداری نے ملکی معیشت کو تباہ کر دیا ۔