اسلام آباد، گوجرانوالہ(خصوصی نیوز رپورٹر، مانیٹرنگ ڈیسک) معاون خصوصی وزیراعظم برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ پیپلز پارٹی نے کرپشن سے ناطہ نہ توڑا تو سندھ سے بھی ختم ہو جائیگی،وزراء کی تبدیلی کے حوالے سے وزیراعظم نے آئینی اختیار استعمال کیا، اس پر غیر آئینی اور بلاجواز تنقید کیوں ؟پیپلزپارٹی میں آمریت اور کرپشن پر بولنے والے الگ ہوگئے ،اپوزیشن کی ڈکٹیشن پر نہیں عوام کے مینڈیٹ پر چلیں گے ۔ انہوںنے بیان میںکہاچانڈیو صاحب !عوام نے تحریک انصاف کو مینڈیٹ دیا، آپ کی جماعت کی ملک کے بیشتر حصوں میں ضمانت ضبط ہوئی،تحریک انصاف وفاق کی علامت بن چکی جبکہ پیپلزپارٹی علاقائی جماعت بن کر رہ گئی ہے ،پیپلزپارٹی بھٹو کی جماعت نہیں رہی بلکہ زر کی غلام ہو چکی ۔ فردوس عاشق نے مزید کہا پارٹی آمریتیں اور کرپشن کی علامتیں کس منہ سے ہمیں لیکچر دے رہی ہیں،چوروں لٹیروں کا یوم حساب نزدیک ہے ،عمران خان عوام کی امید ہیں، مایوس عناصر کو ایک مرتبہ پھر مایوسی ہو گی۔صباحنیوز کے مطابق فردوس عاشق نے نجی ٹی وی سے گفتگو میںکہا چودھری نثار کو وزیر اعلیٰ پنجاب بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں ،تحریک انصاف کی سیٹ پر منتخب نہیں ہوئے ،انہیں ہماری سپورٹ کیوں ہو گی اور ہم انہیںوزیر اعلی کیوںبنائیںگے ۔ انہوںنے کہا بد قسمتی سے پیپلز پارٹی کا جیالہ جس بھٹو ازم کے نظریہ کے ساتھ کھڑا تھا وہ اب ذاتی اور کاروباری مفاد کے ساتھ جڑ گیا ،میرے قائد عمران خان نے چوروں اور ڈاکوئوں کے خلاف جو جدوجہد شروع کر رکھی ،میں اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑی ہوں۔ مزید برآںمعاون خصوصی نے گوجرانوالہ میں میڈیاسے گفتگومیںکہا عمران غریب آدمی کی جنگ لڑرہے ہیں جبکہ سندھ کاسیاسی یتیم ان پر تنقید کررہاہے ، زرداری کے درباری کوعوام میں جواب دیناچاہتی ہوں، وزیراعظم نے لوٹی دولت کاحساب لیناہے ،پسے طبقے کی امیدصرف عمران خان ہیں،مولانا فضل الرحمان پہلی مرتبہ سڑکوں پرنکلے ہیں،کوئی بھی چور اب بچ نہیں سکے گا۔