لاہور(پ ر ) تحریک انصاف کی مرکزی رہنمامیاں علی ر شید نے کہا ہے کہ پی پی لیڈ ہنگامہ آرائی کرا کے احتساب سے نہیں بچ سکتے اگر بلاول اور آصف علی زرداری اپنے موقف میں سچے ہیں تو ان کو کس چیز کا ڈر ہے ،جیالوں کو جمع کرکے ہنگامہ آرائی کرانا اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی کروانا درست نہیں، اگر اسے پی پی پی کے لوگ اپنا جمہوری حق قرار دیں تو انہیں یہ بھی یاد رکھنا چا ہیے کہ وہ اس عمل سے آئین اور قانون کا خیال رکھیں۔