اسلام آباد (خصوصی نیوز رپورٹر،صباح نیوز)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کا عزیر بلوچ اور نثارمورائی کو نہ جاننے کا موقف بہت کمزور ہے ۔گزشتہ روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ میں انہوں نے مزیدکہا کہ وفاقی وزیر علی زیدی نے عزیر بلوچ سے متعلق سنجیدہ سوالات اٹھائے ہیں اور بطور ثبوت جے آئی ٹی رپورٹس بھی پیش کی ہیں۔ اب عدلیہ کا فرض ہے کہ اس معاملے کا جائزہ لے ۔ سیاسی جماعتوں کو جرائم پیشہ عناصر سے پاک کرنا اہم کام ہے ۔