اسلام آباد( جہانگیر منہاس) جمعیت علماے اسلام کے آزادی مارچ کے حوالے سے جے یو آئی کے رہنمائوں کے سخت بیانات کے بعد وزیراعظم عمران خان نے اپنے وزرا کو نجی ٹی وی چینلز پر مولانا فضل الرحمن کیخلاف سخت زبان استعمال کرنے سے روک دیا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ تحریک انصاف کے بعض رہنمائوں اور وزرا کی گفتگو کے ردعمل میں جے یو آئی کے رہنما نہ صرف حکومتی پالیسوں کو شدید تنقید کا نشانہ بنا رہے تھے بلکہ قومی سلامتی کے اداروں سے وابستہ اہم شخصیات کیخلاف بھی کھل کر گفتگو کرنے لگے تھے اس طرز عمل کے باعث حکومتی ٹیم نے اپنے وزرا کو جے یو آئی کے قائدین کیخلاف سخت زبان کے استعمال سے منع کیا ہے ۔