لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما اوروفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہاہے جس طرح عوام کی ہم سے بہت توقعات ہیں اسی طرح ہمارے اتحادیوں کی بھی توقعات ہیں لیکن پی ٹی آئی حکومت پہلے اداروں میں اصلاحات اورمعیشت کو مستحکم کرنے کی کوشش کررہی ہے ۔پروگرام ہوکیارہاہے میں میزبان فیصل عباسی سے گفتگومیں انہوں نے کہا ہمارا وژن ہے سٹیٹس کو کے نظام میں تبدیلی لائی جائے ۔ اتحادیوں کے تحفظات ہوسکتے ہیں لیکن وہ ہمارے ساتھ ہیں۔ پیپلزپارٹی جان بوجھ کرکراچی کے مسائل کو نظراندازکررہی ہے لیکن ہم ملکرچلیں گے اور عوام کی توقعات پرپوراا تریں گے ۔ فیصل واوڈا نے جوکیا وہ ٹھیک نہیں تھا، آرمی ایکٹ میں ترمیم کے حوالے سے ن لیگ اور پی پی نے اس کوقومی ایشو سمجھتے ہوئے حمایت کا فیصلہ کیا۔ پی ٹی آئی عمران خان کا نام ہے اس میں مائنس ون فارمولا نہیں چل سکتا۔ چودھری نثار کا سیاست میں کوئی مستقبل نہیں ۔ماہرقانون راجہ عامرعباس نے کہا قانون میں کچھ چیزیں ہیں جن میں ترمیم کی ضرورت ہے لیکن اس کیسا تھ نیب کا اصل کام لوٹی گئی دولت کی وصولی اور کرپشن کا روک تھام ہے تاہم ایسا نہیں ہوا۔ حکومت ایف آئی اے کو مضبوط اوربہتر کردے تو نیب کی ضرورت ہی نہیں پڑے گی۔ تجزیہ کار عارف نظامی نے کہا وزیرا عظم ا پنی پارٹی کے اندر کوئی احتساب کریں،وزیراعظم کو سخت پالیسی اپنانی چاہئے ، اپنے حلقہ مشاورت کو بڑھائیں، پارلیمنٹ میں آئیں اور اپوزیشن کی باتیں سنیں تاکہ ان کا وژن بڑھے ۔مجھے حکومت کی سمجھ نہیں آتی مریم نوازجاتی ہے تو جانے دے وہ وہاں جاکرکیا کرینگی۔اگر وہ چلی جاتی ہیں تو ن لیگ تو بالکل شتر بے مہارہوجائے گی ،اس کی ساری قیادت لندن میں ہوگی۔ ن لیگ مزاحمت کی جماعت نہیں اس نے کبھی مزاحمت نہیں کی۔