لاہور(نامہ نگار)پی آئی اے اور ریان ائیر کے مابین کارگو چارٹر معائدہ طے پا گیا۔ ریان ائیر نے پی آئی اے سے بوئنگ 777 کارگو طیارہ پاکستان تا چین (ارمچی) کیلئے حاصل کیا ہے یہ کارگو طیارہ لگاتار 4 ماہ تک اس روٹ پر پروازیں کرے گا ،ترجمان کے مطابق کوویڈ 19 کی وجہ سے دیگر ائیرلائنز کی طرح پی آئی اے کا بھی طیاروں کا استعمال کم ہوگیا تھا اس ہی تناظر میں پی ائی اے نے اپنا ایک بوئنگ 777 مسافر طیارہ کارگو میں تبدیل کرکے پیش کردیا ہے ، پی ائی اے کا جہاز فی پرواز 52 ٹن سے زائد کارگو لے جاسکے گا، پی ائی اے بحران کا شکار ہوابازی کی صنعت میں دیگر بین القوامی ائیرلائنز کی طرح سٹریٹیجک پارٹنرشپز میں شامل ہورہی ہے ۔