سیالکوٹ،لاہور(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار) سیالکوٹ انٹرنیشنل ائرپورٹ سے پیرس اور بارسلونا کے لیے قومی ائرلائنز آج سے براہ راست پروازیں شروع کریگی،پیرس اور بارسلونا سے پہلی پرواز پی کے 769 آج دوپہر 45۔2 پر سیالکوٹ سے روانہ ہو گی جبکہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدارافتتاحی پرواز PK 720کے ذریعے آ نے والے مسافروں کو خوش آمدید کہنے کے لیے آج سیالکوٹ پہنچیں گے ۔وفاقی وزیر ایوی ایشن و چیئرمین پرائیوٹائزیشن کمیشن محمد میاں سومرو ،معاون خصوصی وزیر اعظم عثمان ڈار ، صدر و چیف ایگزیکٹو آفیسر پی آ ئی اے ائرمارشل محمد ارشد ملک،صوبائی وزیر خصوصی تعلیم چودھری محمد اخلاق ، چیئرمین سیال ندیم انور قریشی، چیف ایگزیکٹو آفیسر میجر جنرل ( ر) محمد عابد نذیر ، کمشنر گوجرانوالہ اسد اﷲ فیض، آر پی او طارق قریشی، ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر سید بلال حیدر ، ڈی پی او عامر عبداﷲ خان نیازی اور اسسٹنٹ کمشنر سمبڑیال مس مرضیہ سلیم ان کا استقبال کریں گے ۔ اس موقع پر سیال کی طرف سے خصوصی تقریب بھی منعقد کی جائے گی۔ترجمان نے کہاپی آئی اے پہلی ائر لائن ہے جو سیالکوٹ سے یورپی ممالک کے لئے براہ راست فضائی اور کارگو سروس فراہم کر رہی ہے ۔