مکرمی! لاک ڈاؤن میں ارطغرل غازی کی پی ٹی وی پر نشر ہوتے ہی دھوم مچ گئی ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ ارطغرل غازی پر مبنی یہ ڈرامہ اسلامی تاریخ گمشدہ کو پھر سے تازہ کرنے میں اہم ہے۔ لیکن اصل بدنصیبی یہ ہے کہ ایک وقت تھا جب پی ٹی وی نے اس طرح کے کئی شاہکار خود تخلیق کیے مگرآج ہم مانگے کی چیز قوم کو دکھا رہے ہیں، نسیم حجازی کے تاریخی ناولوں پر بنے ڈرامے اس وقت بھی مقبولیت میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتے تھے،مگر آج ہم اپنی نسل نو کو ساس بہو کی لڑائی اور دوسری شادی اور گھریلوسیاست پر مبنی ڈرامے دکھا رہے ہیں۔ ارطغرل غازی ڈرامے کی پاکستان میں کامیابی اس بات کا ثبوت ہے کہ ہم اسلامی تاریخ پر مبنی مواد دیکھنا چاہتے ہیں۔ اس لیے نہ صرف پی ٹی وی کو بلکہ دیگر نجی پروڈکشن کمپنیوں کو اسلامی تاریخ پر مبنی ڈرامے بنانے چاہئیے۔ (سیف اللہ خالد)