کراچی (کلچرل رپورٹر) پاکستان ٹیلی و ژن کے منیجنگ ڈائریکٹر ارشد خان ، ڈائریکٹر پروگرامز ، قیصر نقی امام اور ہیڈ آف مارکیٹنگ خاور اظہر کے ہمراہ کراچی مرکز کے خصوصی دورے پر تشریف لائے ۔ کراچی مرکز آمد پر ان کا استقبال جنرل منیجر، محمد امین میمن نے کیا اس موقع پر ایگزیکٹیو پروگرامز منیجر ، محمد شجاعت اﷲ کے علاوہ دیگر شعبوں کے سربراہاں اور یونین کے عہدیداران بھی موجود تھے ۔