پشاور(ممتاز بنگش)خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن واضح ہو گئی،تحریک انصاف کسی جماعت کی حمایت کے بغیر حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئی، پی ٹی آئی نے 65نشستیں حاصل کیں ۔مذہبی جماعتوں،عوامی نیشنل پارٹی،مسلم لیگ (ن) ،پی پی پی کی سیٹیں پچھلے انتخابات کی نسبت کم ہو گئیں،صرف 5آزاد امیدواروں نے کامیابی حاصل کی،جے یو آئی اور جماعت اسلامی نے مل کر 10نشستیں حاصل کیں،مسلم لیگ (ن) اور پی پی پی نے چار چار نشستیں حاصل کیں، قومی وطن پارٹی پارلیمانی سیاست سے آؤٹ ہو گئی ،جماعت اسلامی صرف ایک ممبر منتخب کرواسکی،ہزارہ ڈویژن جو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جا تا تھا، سے صرف تین امیدوار کامیاب ہو ئے جن میں ایک ایبٹ آباد اور دو مانسہرہ سے ہیں،خیبر پختونخوا میں کامیاب ہونے والے 5 آزاد اراکین اسمبلی نے تحریک انصاف میں شمولیت یا حمایت کا عندیہ دیا ہے ،دو حلقوں میں انتخاب ملتوی کیا گیا جہاں سے پی ٹی آئی کی کامیابی یقینی ہے ، جن چار حلقوں میں سرکاری نتائج کا اعلان ہونا ہے ان میں بھی پی ٹی آئی کو حصہ مل سکتا ہے ۔