اسلام آباد(آن لائن)تحریک انصاف کے 3 رہنما آج پیر کو سابق صدر آصف علی زرداری کیخلاف سپریم کورٹ میں نااہلی کیلئے پٹیشن دائر کر ینگے ۔تفصیلات کے مطابق اتوار کے روز تحریک انصاف کے رہنما خرم شیرزمان،عادل انصاری اور نواز مندوخیل کراچی سے اسلام آباد پہنچ گئے جو کہ آج پیر کو سپریم کورٹ جائینگے ،قبل ازیں تینوں رہنما وزیر اعظم عمران خان اور پارٹی کے دیگر رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے اور ان کو اس حوالے سے اعتماد میں لیں گے ۔