فیصل آباد(سٹی رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رکن پنجاب اسمبلی چوہدری شفیق احمدگجرنے کہاہے کہ عمران خان نے ملکی ترقی اورقوم کی خوشحالی کیلئے 100قسم کے اعلان کئے تھے مگر سورورزمیں کسی ایک پربھی عمل نہیں ہوا۔100 یوٹرن لئے گئے ۔ 50 لاکھ خاندانوں کو گھر اور ایک کروڑبیروزگارافرادکوملازمتیں دینے کااعلان کیامگرکسی ایک پربھی عمل نہیں ہوا۔پولیس اور بیوروکریسی میں مداخلت کے نئے ریکارڈ قائم کئے گئے ۔ پی ٹی آئی کے 100دنوں میں وزیراعظم ہاؤس سے بھینسیں اورگاڑیاں فروخت کرنے کے علاوہ کوئی تبدیلی نہیں آئی۔