پشاور(شہزادہ فہد) آئندہ انتخابات کیلئے خیبر پختونخوا سے خواتین کی خصوصی نشست کیلئے سیاسی پارٹیوں میں تحریک انصاف متوسط طبقے اورنچلی سطح سے لیڈر لانے کیلئے سب سے زیادہ سرگرم رہی، پی ٹی آئی نے سیاسی کارکن کی خدمات کو مد نظر رکھتے ہوئے 3 میٹرک پاس اور ایک انڈ رمیٹرک کو ٹکٹ جاری کرکے اسمبلی تک رسائی فراہم کرنے کا موقع فراہم کیا،اے این پی2 میٹرک پاس اورپاکستان مسلم لیگ(ن) ایک میٹرک پاس اور ایک انڈر میٹرک کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہی،پیپلز پارٹی نے بھی ایک میٹرک پاس کو ٹکٹ جاری کیا ، سب سے زیادہ تعلیم یافتہ امیدواروں میں تحریک انصاف 7 گریجوایٹس کے ساتھ سرفہرست رہی،پارٹی کی جانب سے مجموعی پر 2 ایم اے ،7 بی اے ، 2 ایف اے ،3 میٹرک پاس اورایک میٹرک اور ایک مڈل پاس کو ٹکٹ جاری کئے گئے ۔مسلم لیگ (ن) نے 4 ماسٹر اور 5 بی اے ڈگری ہولڈز کو ٹکٹ جاری کیا،آئندہ انتخابات میں میں خیبر پختونخوا اسمبلی میں مخصوص نشست پر نچلی سطح سے سرگرم اور فعال خواتین کارکنوں کو اسمبلی میں لانے کے لئے پی ٹی آئی تمام جماعتوں پر بازی لے گئی ۔الیکشن کمیشن میں مخصوص نشست کیلئے جمع کی جانے والی تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی کی جانب سے سب سے اول نمبر پر تجویز کردہ نام نادیہ شیر میٹرک پاس ہیں اسی طرح عائشہ نعیم ، رابعہ بصری بھی میٹرک پاس ہیں جبکہ ستارہ آفرین انڈر میٹرک ہیں،خیبر پختونخوا اسمبلی میں سب سے زیادہ گریجویٹ لانے کا اعزاز بھی پی ٹی آئی کو حاصل ہوگا، ماریہ فاطمہ بی اے ،آسیہ اسد بی ایس سی،ساجدہ حنیف بی ایس سی ، بی ایڈ، ملیحہ آفتاب بی اے ،عائشہ خوشنود علی خان ایل ایل بی،نادیہ خٹک بی اے ،زینت بی بی ایل ایل بی ڈگری ہولڈر ہیں، اسی طرح ڈاکٹر سمیرا شمس ایم بی بی ایس ،آسیہ خٹک ایم اے ، آئی آر ، ایل ایل بی ہیں ،پاکستا ن مسلم لیگ کی جانب سے میٹرک پاس امیدواروں میں عظمی وحید جبکہ انڈر میٹرک میں رقیہ حنا شامل ہیں، ثوبیہ شاہد ایم اے ،جمیلہ پراچہ ایم بی اے ، آمنہ سردار ایم اے انگلش، فرح خان ایم بی اے ، ایل ایل ایم، فائزہ ملک ایم اے ،بی بی جان بی اے ،سونیا شبیر بی اے شاہین حبیب اﷲ بی اے ،راحیلہ سہیل بی اے اور نسیم اختر ایف اے پارٹ ون شامل ہیں،اے این پی کی جانب سے شابانہ سیف اﷲ بی اے ،پلوشہ عباس بی ایس سی ،مہرین کامران بی اے ،خورشید بیگم بی اے ،شگفتہ ملک ایم اے پولییٹکل سائنس،تسلیم بیگم ایف اے ،شاہدہ وحید انڈر میٹرک ،خدیجہ سردار چترال میٹرک ،یاسمین پیر زادہ بی اے ، منورسلطانہ بی اے پاس ہیں ، اسی طرح پیپلز پارٹی سے شازیہ طہماش ایم اے جرنلزم ،شازیہ ناز ایم اے ،نگہت یاسمین اورکزئی بی اے ،مہر سلطانہ ایم اے ایل ایل بی ،حمیرا یاسمین ایف اے طاہر بی بی میٹرک ، نسیم بیگم ایم اے پاس ہیں ، خیبر پختونخوا اسمبلی میں خواتین مخصوص نشستوں میں پی ٹی آئی کی جانب سے متوسط طبقے اور پڑھے لکھے طبقے سے برابری کی سطح پر خواتین کی نمائندگی دینے پر عوامی حلقوں کی جانب سے بہت پذیرائی ملی ہے اور سیاسی جماعت کی جانب سے اپنے منشور پر عمل کرنے کے ایک او ر وعدے کو ایفا کر نے پر اسے سراہا گیا ہے ۔