پشاور(شہزادہ فہد)آزاد امیدوراروں کی پارٹیوں میں شمولیت کے بعد خیبر پختونخوا اسمبلی میں پارٹی پوزیشن واضح ہوگئی ، پاکستان تحریک انصاف کوخواتین کی مخصوص16 نشستیں ملنے کے بعد ایوان میں ان کی تعداد83 ہو گئی ، جو دو تہائی اکثریت سے زیادہ ہے ، خیبر پختونخوا اسمبلی کی تاریخ میں بلا شرکت غیر تحریک انصاف دو تہائی اکثریت حاصل کرنے والی پہلی جماعت بن گئی، متحدہ مجلس عمل کو خواتین کی دو نشستیں اور ایک اقلیت نشست ملنے کے بعد ان کی تعداد ایوان میں 13 ہو گئی ،عوامی نیشنل پارٹی خیبر پختونخوا اسمبلی میں تیسری قوت بن گئی ، دو خواتین نشستوں کے ساتھ ان کی تعداد 9 ہو گئی ہے ، پیپلز پارٹی کو خواتین کی ایک نشست ملنے کے ان کی تعداد 5 ہو گئی ، جبکہ مسلم لیگ ( ن ) کوخواتین کی ایک نشست ملنے کے بعد ایوان میں ان کے ممبران کی تعداد 6 ہو گئی ہے ،آزاد ممبران کی شمولیت او ر عدم شمولیت کے بعد پی ٹی آئی کو خواتین کی 16 ، ایم ایم اے کو 2 ، اے این پی کو 2 ،مسلم لیگ (ن) 1 اور پی پی کو ایک نشست مل گئی ہے ، اقلیت میں پی ٹی آئی کو 2 اور ایم ایم اے کو 1 نشست مل گئی ہیء ، 13 اگست کو بلائے گئے اجلاس میں جو خواتین اراکین حلف آٹھائیں گی ، ان میں پی ٹی آئی سے نادیہ شیر،ملیحہ آفتاب،عائشہ نعیم، مومنہ باسط،ڈاکٹر سمیرا شمس،رابعہ بصری، ڈاکتر آسیہ اسد،ساجدہ حنیف،سومی فلک ناز،عائشہ خوشنود،ستارہ آفرین،زینت بی بی ، آسیہ خٹک،ماریہ فاتمہ، نادیہ عمبرین خٹک ،جبکہ اے این پی شگفتہ ملک اورشاہد وحید،پیپلز پارٹی سے نگہت یاسمین اورکزئی، اسی طرح ایم ایم اے ریحانہ اسماعیل،حمیرا خاتون جبکہ مسلم لیگ سے صوبیہ خان ہیں ۔