پشاور ( نیٹ نیوز) چیئرمین قومی وطن پارٹی آفتاب احمد خان شیرپائو نے کہا ہے کہ ہمارے پاس پی ٹی آئی میں ٹکٹوں کی فروخت کے ثبوت موجودہیں ۔ الیکشن کمیشن انتخابات سے قبل دھاندلی کو روکنے کیلئے کردار ادا کرے ۔گزشتہ روز پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ الیکٹیبلز کے علاوہ کوئی لیڈر کسی مسئلہ پر بات نہیں کر رہا۔ اگر الیکٹیبلز الیکشن جیتتے ہیں تو ابھی سے انہیں سیٹیں دیدی جائیں، الیکشن کی کیا ضرورت ہے ؟۔ایم ایم اے کیساتھ ہماری کوئی سیٹ ایڈجسٹمنٹ نہیں ہورہی ہے ۔ کالاباغ ڈیم کے مسئلہ کو اس وقت چھیڑنے پر شکوک اور شہبات ہیں۔