لاہور(پ ر ) پاکستان تحریک انصا ف کی رہنماام البنین ایم پی اے نے اپنے جاری بیان میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت ملک میں انتشار نہیں پھیلنے دے گی، نواز شریف کی بیماری پر مسلم لیگ سیا ست کرنے کی بجائے ملک اور قوم کا لو ٹا گیا پیسہ واپس کرے اورعوام سے دعا ئیں لیں، نیب حکومت کے ماتحت نہیں ،نواز شریف کے معاملے پر ضابطے کی کارروائی کیلئے نیب سے خط و کتابت کی گئی۔