اسلام آباد(92نیوزرپورٹ)وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتماد لانے کے معاملے پرپی ڈی ایم اختلافا ت کاشکارہوگئی۔ذرائع کے مطابق پی ڈی ایم کے 5قائدین این ہائوس تبدیلی کے مخالف نکلے ، چارنے وزیراعظم کیخلاف تحریک عدم اعتمادکی حمایت کردی،پی ڈی ایم کے کئی رہنمائوں نے پیپلزپارٹی سے وضاحت بھی مانگ لی،پی ڈی ایم ذرائع کے مطابق ان ہائوس تبدیلی کے معاملے پر اتحادمیں شامل اکثرجماعتوں کے قائدین نے سربراہی اجلاس بلانے کامطالبہ کردیا،مولانافضل الرحمان،محمود اچکزئی،ساجد میر،عبدالمالک بلوچ،اویس احمد نورانی ان ہائوس تبدیلی کے مخالف ہیں،بلاول بھٹو،اخترمینگل،بلوچستان نیشنل پارٹی اورآفتاب احمدشیرپائوان ہائوس تبدیلی کے حامی ہیں،ن لیگ نے بلاول بھٹوکے ان ہائوس تبدیلی کے بیان پر’’دیکھواورانتظارکرو‘‘کی پالیسی اپنالی، نوازشریف شروع سے ہی ان ہائوس تبدیلی کے مخالف رہے ہیں۔