واشنگٹن( نیٹ نیوز) امریکی خاتون کو پیراگلائیڈنگ کے دوران بے احتیاطی نے قیمتی موبائل سے محروم کردیا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، صارفین نے اسے بہترین سبق قرار دے دیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق پیراگلائیڈنگ کے دوران سیلفی سٹک مضبوطی سے نہ پکڑنے کے باعث سٹک، موبائل سمیت چھوٹ گئی اور بلندی سے نیچے جاگری۔رپورٹ کے مطابق خاتون کے پاس مہنگا ترین فون ’’آئی فون 11 پرومیکس‘‘ تھا۔