پیرس(این این آئی) فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد نے اسلاموفوبیا کے خلاف مارچ کیا جس میں مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتنے پر احتجاج کیا گیا، بین الاقوامی خبرایجنسی کے مطابق مسلم کمیونٹی کے ہزاروں افراد نے مارچ میں شرکت کی، مسلمانوں کے ساتھ تعصب برتے جانے کے خلاف احتجاج کیا گیا، شرکا اسلاموفوبیا اورتعصب کے خلاف بینرزتھامے ہوئے تھے ، شرکا نے پردہ کرنے والی خواتین کی حمایت میں نعرے بھی لگائے۔