لاہور(کرائم رپورٹر)ڈیفنس موڑ پر پیرو فورس کی گاڑی بے قابو ہوکر آگے جانے والے ٹرک سے ٹکرا گئی ،پولیس اہلکاروں نے ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایااور ٹرک ڈرائیور کوذمہ دار ٹھہراتے ہوئے حوالات میں بند کردیا۔عینی شاہدین کے مطابق پولیس کی گاڑی نے پیچھے سے ٹرک کو ٹکر ماری جبکہ پولیس کے مطابق پیرو فورس کے ملازمین گشت کررہے تھے ۔ ٹرک ڈرائیور کی غلطی کے باعث حادثہ پیش آیا ہے پولیس کے مطابق کسی کو تشدد کا نشانہ نہیں بنایا گیا قانو ن کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے ۔