شیخوپورہ (ڈسٹرکٹ رپورٹر) متحدہ جمعیت اہلحدیث پاکستان کے سربراہ علامہ سید ضیاء اﷲ شاہ بخاری نے کہا ہے کہ پیغام پاکستان وہ قومی بیانیہ ہے جو ملک کے تمام مسالک اور مذاہب سے وابستہ نمائندہ شخصیات وعلماء کرام کی یک جہتی مذہبی آزادی و ذمہ داری کا تحفظ اور مملکت پاکستان سے محبت و یگانگت کا علمبردار ہے ، قیام پاکستان کا قومی بیانیہ دہشت گردی اور تکفیریت کے خلاف ایک سنگ میل اور تاریخی قومی دستاویز ہے جس کے زریعے خون ریزی، دہشت گردی، تکفیریت، فرقہ واریت جیسے ناسوروں کو جڑ سے اکھاڑنے میں بڑی مدد مل سکتی ہے ۔